محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء کی زینت مکرم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفرؔ صاحب کی ایک طویل نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:-
محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے
محمدؐ پیشوا ہے رہنما ہے
محمدؐ کی ادا صدیقؓ میں ہے
عمرؓ میں بھی وہی فرمانروا ہے
غنیٰ عثمان کو اُسؐ سے ملی ہے
علیؓ شیرِ خدا اُسؐ سے بنا ہے
یہ سب نورِ محمدؐ سے ہوئے ہیں
اسی کی ان کے پیکر میں ضیا ہے
اسی سورج سے ہیں یہ چاند تارے
کہ ان سب میں وہی جلوہ نما ہے