مدہر سی لَے میں وہ نغمے سنا گئی ہو تم – نظم
ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل اشاعت حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم سے کچھ حصہ ہدیۂ قارئین ہے:-
مدہر سی لَے میں وہ نغمے سنا گئی ہو تم
کہ جن سے کتنے دلوں کو لبھا گئی ہو تم
ذرا سی ٹھیس سے جو ٹوٹ ٹوٹ جاتے ہیں
محبتوں سے وہ رشتے نبھا گئی ہو تم
ہر اِک کی شادی غمی میں دیا ہے تم نے ساتھ
جہاں تلک بھی ہوا سب کے کام آتی رہیں
تمام عمر کسی سے نہ کی حقوق کی بات
تمام عمر فرائض ہی تم نبھاتی رہیں
ہو کس طرح سے اطاعت گزاریوں کا شمار
تمہارا ہر قدم اٹھا فقط امام کے ساتھ
خدا کرے کہ وہاں بھی تم ان کے ساتھ رہو
تمہارا نام ہے منسوب جن کے نام کے ساتھ