مردِ فارس دے رہا ہے روشنی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جون 2005ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبد المومن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
مردِ فارس دے رہا ہے روشنی
پھیلتی جاتی ہے ہر سُو چاندنی
کالے گورے خوش ہیں اس کو دیکھ کر
وہ دلوں میں پا رہے ہیں تازگی
اس کے میٹھے بول اور خطبات سے
چھٹ رہی ہے سب دلوں سے تیرگی
دے رہا ہے مُردہ روحوں کو حیات
پا رہے ہیں لوگ اس سے زندگی