مرکز عطیہ خون (بلڈ بنک) ربوہ
جولائی 1994ء میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے مسجد مہدی گولبازار ربوہ کے احاطہ میں ایک بلڈبنک قائم کیا۔ جون 1996ء تک اس بنک سے 806؍افراد کی خون کی ضروریات پوری کی گئیں جن میں سے 347؍افراد غیر از جماعت تھے۔ 29؍افراد کو Blood Bags بھی مہیا کئے گئے۔ اس عرصہ میں 586؍خدام اور 11؍دیگر افراد نے رضاکارانہ طور پر عطیہ خون دیا جبکہ 88؍ افراد نے Exchange کی بنیاد پر خون دیا۔ نیز 1024؍افراد کی مفت بلڈ گروپنگ بھی کی گئی۔
مرکز عطیہ خون ربوہ کی رپورٹ (مرتبہ محترم ڈاکٹر محمد احمد اشرف) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 1996ء میں شائع ہوئی ہے۔