مرکز عطیہ خون ربوہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جون 1998ء میں شائع ہونے والی مرکز عطیہ خون ربوہ کی ایک رپورٹ میں
مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ مرکز جولائی 1994ء میں مسجد مہدی میں قائم کیا گیا تھا جسے بعدازاں گولبازار ربوہ کی ایک عمارت میں منتقل کردیا گیا۔ اپریل 1998ء تک اس مرکز کے ذریعے 891؍1 ضرورتمندوں کی خون کی ضرورت پوری کی گئی جن میں سے 791؍افراد غیراز جماعت تھے۔ 52؍ افراد کو بلڈ بیگ بھی خود مہیا کئے گئے۔ اس دوران 1264؍خدام نے خون کا عطیہ دیا جبکہ 270 ؍خدام اور 354؍ دیگر افراد نے Exchange کی بنیاد پر خون کا عطیہ دیا۔ نیز 1277؍ خدام کی بلڈ گروپنگ مفت کی گئی۔ بیرونی ہسپتالوں میں بھی 260 بیگ عطیۃً بھجوائے گئے۔