مری قسمت میں لکھی شب تجھے ڈھلنا ہوگا – نظم
پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی اکتوبر2008ء میں مکرم احسان اللہ قمر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
مری قسمت میں لکھی شب تجھے ڈھلنا ہوگا
مہِ کامل کو مرے گھر میں اترنا ہوگا
راحت زیست کی خواہاں ہے مری ذات مگر
بزم مقتل جو سجی پھر، مجھے چلنا ہوگا
کیا مرا خون سجا دے گا تری بزم تو پھر
رنگ تصویر میں کچھ اور بھی بھرنا ہوگا
ہے مرا جرم بلالی سو ہوں مسرور بہت
حشر میں، دین کے غاصب تجھے ڈرنا ہوگا
اے میرے چاند بتا ہجر رہے گا کب تک
کب مرے دیس میں اب تیرا نکلنا ہوگا