ملکہ وکٹوریہ
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جون 2010ء میں ملکہ وکٹوریہ کا مختصر تعارف مکرم مغفور احمد بلال صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
وکٹوریہ 1819ء میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور 1837ء میں 18 سال کی عمر میں ہی ملکہ بن گئیں۔ برطانیہ کی تاریخ میں ملکہ وکٹوریہ کا زمانۂ حکومت (63 سال) طویل ترین ہے۔ ملکہ وکٹوریہ نے اپنے جرمن کزن پرنس ایلبرٹ (Albert) سے شادی کی۔ 1861ء میں ملکہ کے خاوند اچانک ٹائیفائیڈ سے وفات پاگئے جس کا ملکہ کو بہت صدمہ ہوا اور کئی سال تک وہ عوام کے سامنے نہیں آئیں اور باقی ساری عمر سیاہ لباس پہنتی رہیں۔ آخرکار وزیراعظم نے ملکہ کو دوبارہ پبلک میں آنے کے لئے تیار کیا۔
ملکہ نے اپنے عوام میں گہری دلچسپی لی اور عوام نے بھی اُن کا بڑا احترام کیا۔ لیکن اس مقبولیت کے باوجود اُن کو چھ مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
1867ء میں انہیں Empress of India کا خطاب دیا گیا۔ اُن کے دور حکومت کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن اور ساٹھ سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی بڑی شان و شوکت سے منائی گئی۔
1901ء میں ملکہ نے وفات پائی۔