ملکی دفاع اور احمدی سپوت
پاکستان میں ہر سال 6؍ستمبر کو یوم دفاع کے روز ریڈیو، ٹی۔وی اور اخبارات قوم کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی دفاع میں شاندار کارہائے نمایاں انجام دیئے تھے۔ چنانچہ 1995ء کے اخبارات کے ایسے تمام تراشوں کو مکرم خلیل احمد قمر صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9؍ستمبر1995ء میں یکجائی صورت میں پیش کیا ہے۔
ان احمدی سپوتوں میں جنرل اختر حسین ملک، جنرل افتخار جنجوعہ شہید، میجر جنرل ناصر احمد اور جنرل ڈاکٹر محمودالحسن شامل ہیں جبکہ بعض مضامین لکھنے والوں نے نام لئے بغیر احمدی جوانوں کی جرأت و بہادری اور حربی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔