مناؤ جشنِ مسرت کہ سالِ نو آیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری2008 ء میں مکرم عبدالحمیدخلیق صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
مناؤ جشنِ مسرت کہ سالِ نو آیا
خدا نے کی ہے عنایت کہ سالِ نو آیا!
عظیم رفعت و نصرت ہو سالِ نو میں عطا
اسی کے پیار کی دولت ہو سالِ نو میں عطا
خدایا فتح و ظفر کا یہ سال حامل ہو
تری رضا بھی ہماری خوشی میں شامل ہو
ہو جس خوشی کی بھی خواہش ہمیں عطا کرنا
تو فکر فردا میں ہم کو نہ مبتلا کرنا
اسیر راہ خدا سب رہائی پا جائیں
جو دُور بیٹھے ہیں نزدیک پھر سے آجائیں