مَیں اُن کی بزم طریقت میں رہ کے آیا ہوں – نظم

٭ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے مجلہ ’’النداء‘‘ کے سالانہ نمبر 2004ء کی زینت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یہ نظم آپ نے خدام کے سالانہ اجتماع سے واپسی پر کہی تھی:-

مَیں اُن کی بزم طریقت میں رہ کے آیا ہوں
مقام خوف و محبت میں رہ کے آیا ہوں
نگاہِ شوق کو حاصل تھا لطفِ ذوقِ نظر
حریم ناز و نزاکت میں رہ کے آیا ہوں
وہاں زبان کو تھا اذن گویائی
مگر حدود شریعت میں رہ کے آیا ہوں
فریب دے نہیں سکتا مجھے یہ حسن مجاز
کہ مَیں جہانِ حقیقت میں رہ کے آیا ہوں

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/ZtyXw]

اپنا تبصرہ بھیجیں