مژدۂ باد اہلِ چمن ۔ ماہِ گُہر بار آیا – نظم

جماعت احمدیہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’الجہاد‘‘ (جولائی تا ستمبر 2007ء) میں محترم عبدالسلام اختر صاحب کی رمضان المبارک کے حوالہ سے شائع ہونے والی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مژدۂ باد اہلِ چمن ۔ ماہِ گُہر بار آیا
اپنے دامن میں لئے دولتِ بیدار آیا
عرصۂ زیست پہ اِک مطلعِ انوار اُٹھا
بامِ افلاک پہ اِک ابرِ ضیا بار آیا
منتظر دیدۂ و دل جس کیلئے تھے شب و روز
محفلِ دیدۂ و دل میں وہی دلدار آیا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/nNeqc]

اپنا تبصرہ بھیجیں