مکرمہ فاطمہ محمود صاحبہ
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرمہ فاطمہ محمود صاحبہ کے بارہ میں لکھا ہے کہ آپ نے یکم اگست 1965ء کو بیعت کی اور آپ بیان کرتی ہیں کہ اُس کے بعد سے میری زندگی ہمیشہ کے لئے بدل گئی، بے شمار روحانی تجربات ہوئے۔
1970ء میں آپ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ سے ملاقات کیلئے لندن گئیں اور اگلے سال حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحب سے ملنے کے لئے دوبارہ لندن گئیں۔ 1976ء میں حج کی سعادت حاصل کی۔ اور پھر 1988ء میں امریکہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ سے ملاقات ہوئی۔ 1990ء میں حضورؒ کے دوبارہ امریکہ آنے پر آپ کو جلسہ سالانہ پر نظم پڑھنے کا موقع ملا۔ بعد میں آپ کی کئی نظمیں MTA پر نشر کی جاتی رہیں۔ 1998ء میں حضورؒ کی دعوت پر آپ لندن بھی آئیں اور حضورؒ کے ہمراہ MTA کے کئی پروگراموں میں شامل ہوئیں۔ آپ کا رشتہ کروانے میں بھی حضورؒ کی خصوصی شفقت آپ کو حاصل رہی۔