مکرم بشیر احمد طاہر صاحب
مکرم مولوی بشیر احمد صاحب طاہر سابق سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ جامعہ احمدیہ وپرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان 6؍فروری 2005ء کو بعمر ساٹھ سال وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔
آپ ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں ہی اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔ 1959ء میں جامعہ احمدیہ سے منسلک ہوئے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد جامعہ میں ہی تدریسی کاموں پر مامور ہوئے اور 38 سال کا طویل عرصہ یہ خدمات سر انجام دیں اس کے علاوہ دیگر جماعتی خدمات اور ہندی ترجمہ قرآن مجید کی بھی توفیق ملی۔ آپ نے اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا مکرم لطیف احمد خالد استاد تعلیم الاسلام ہائی اسکول قادیان یادگار چھوڑے ہیں۔