مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب
سلسلہ کے قدیمی خادم مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 6 جون 2005ء کو بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ دو سال سے زائد عرصہ سے کینسر اور فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔ صبر کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرتے رہے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔
آپ قادیان میں حضرت ماسٹر محمد اظہر صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے بطور مربی سلسلہ شیخوپورہ اور فیصل آباد میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دیں۔ اس کے علاوہ نائیجیریا، یوگنڈا اور کینیڈا میں بھی خدمت دین کی توفیق پائی۔ نیز مرکز سلسلہ میں بطور نائب ناظر مال آمد بھی خدمات سر انجام دیں۔ 1968ء میں آپ وصیت کے بابرکت نظام میں شامل ہوئے تھے۔ آپ نے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2بیٹے اور 2 بیٹیاں یادگار چھوڑے۔