مکرم محمود احمد صاحب درویش قادیان
مکرم محمود احمد صاحب عارف درویش قادیان مورخہ 25 فروری 2009ء کو قریباً 90 سال کی عمر میں قادیان میں وفات پاگئے۔ مرحوم نے خدا تعالیٰ کے فضل سے ابتداء سے ہی درویشی زندگی بسر کی۔ آپ ناظر مال آمد و ناظر مال خرچ کے علاوہ متعدد خدمات پر مامور رہے۔ بڑے نفیس الطبع وجیہ شخصیت اور گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لمبا عرصہ خدمات بجا لاتے رہے۔ موصی تھے، بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ نے لواحقین میں3بیٹے اور 3بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آپ کی اہلیہ محترمہ فاطمہ بیگم صاحبہ کی وفات بھی درویشی میں ہی ہوئی۔
حضور انور ایدہ اللہ نے خطبہ جمعہ 27فروری 2009ء میں آپ کے اوصاف کا تذکرہ کرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھائی۔