مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب

دیرینہ خادم سلسلہ مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب (ر) مربی سلسلہ ابن حضرت فضل کریم صاحبؓ 23ستمبر2004ء کو یوسٹن امریکہ میں بعمر 76 سال وفات پاگئے۔ آپ مورخہ 23مارچ 1928ء کو گوجرانوالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 1944ء میں اسلامیہ ہائی سکول گوجرانوالہ سے کیا۔ 1950ء میں جامعہ احمدیہ پاس کرنے کے بعد عملی خدمات کا آغاز کیا۔ بیرون ملک دینی خدمات کی تفصیل یوں ہے کہ سری لنکا میں 1951ء تا 1958ء بطور مبلغ انچارج خدمت کی توفیق پائی۔ مشرقی افریقہ کے مختلف ممالک میں 1959ء تا 1960ء اور ماریشس میں 1960ء تا 1962ء اور 1966ء تا 1970ء بطور مبلغ انچارج خدمت بجالائے جبکہ مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں 1974ء تا 1976ء خدمت کی سعادت پائی۔ اسی طرح مرکز سلسلہ ربوہ میں جن مختلف شعبہ جات میں خدمات کا موقع ملا اُن میں استاد جامعہ احمدیہ 1962ء تا 1966ء اور1976ء تا 1978ء، سیکرٹری مجلس نصرت جہاں 1970ء تا 1974ء اور 1976ء تا 1982ء ، سیکرٹری حدیقۃ المبشرین 1989ء تا 1994ء اور ناظر تعلیم القرآن ووقف عارضی 1994ء تا 1999ء۔
آپ کی زوجہ اولیٰ مکرمہ مبارکہ نسرین صاحبہ مرحومہ بنت مکرم عبد الغنی درویش صاحب قادیان تھیں جن کے بطن سے تین بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ مکرم محمد الیاس منیر صاحب مربی سلسلہ جرمنی (سابق اسیر راہ مولیٰ ساہیوال) بھی آپ کے فرزند ہیں۔ آپ کی اہلیہ ثانی مکرمہ نجمہ منیر صاحبہ مرحومہ کے بطن سے اولاد نہیں ہوئی۔ مرحوم کی میت امریکہ سے ربوہ لے جائی گئی جہاں بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں