مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون 1997ء میں مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب کا انٹرویو شامل اشاعت ہے۔
آپ 18؍مارچ 1905ء کو سیالکوٹ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم امریکن مشن ہائی سکول اور پھر سری نگر ہائی سکول جموں سے حاصل کی۔ B.A. کرنے کے بعد 1929ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان اور پھر ربوہ کے شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے اور 1969ء میں ہیڈماسٹر ہوکر ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ کے والد محترم نے 1895ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی تھی لیکن وہ جلد فوت ہوگئے اورآپ اپنے ماموں کی کفالت میں آگئے۔ آپ اپنے وقت کے کرکٹ کے اچھے کھلاڑی اور اپنے سکول کی ٹیم کے کپتان تھے۔ 1973ء سے 1982ء تک آپ کو بطور مبلغِ امریکہ بھی خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔