مکرم میر عبد الرشید تبسم صاحب کی وفات

مکرم میر عبدالرشید تبسم صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 22؍اگست 2005ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔
آپ نے جولائی 1968ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد پاس کیا اور پھر پاکستان میں بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں کام کرنے کے علاوہ بیرون ملک غانا اور ہالینڈ میں بھی خدمت سلسلہ کی سعادت پائی۔ بوقت وفات دفتر میں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ بطور دفتر انچارج اصلاحی کمیٹی مرکزی ربوہ بھی کام کررہے تھے۔
مرحوم نے پسماندگان میں اپنے والدین کے علاوہ اہلیہ، دوبیٹے اور چار بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں