مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2012ء میں مکرم منیر احمد ظہور مندرانی بلوچ صاحب اپنے چچازاد بھائی مکرم ناصر احمد ظفر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے بہت سے الجھے ہوئے کیسوں کو بڑی حکمت سے نمٹایا۔ لیکن ایک دفعہ ہمارے ہی کسی عزیز کا کیس آپ کے پاس گیا تو آپ نے یہ کہہ کر وہ کیس واپس کردیا کہ اس کیس میں چونکہ میرے رشتہ دار موجود ہیں اس لئے اسے کسی اَور کو دے دیا جائے۔
آپ ایک سفیدپوش، صحتمند اور پُرکشش انسان تھے۔ غرباء کی مدد کے لئے ہر وقت خود بھی تیار رہتے اور جماعت سے بھی اُن کی سفارش کرتے۔