مکرم نصیر احمد بٹ صاحب کی شہادت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14ستمبر2010ء کی ایک خبر کے مطابق 8؍ستمبر 2010ء کی دوپہر فیصل آباد میں مکرم نصیر احمد بٹ صاحب ولد مکرم اللہ رکھا بٹ صاحب کو ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے اُس وقت شہید کر دیا جب آپ اپنی پھلوں کی دکان پر گاہکوں کو پھل دے رہے تھے۔ حملہ آور نے مکرم نصیر احمد بٹ صاحب پر چھ سات فائر کئے جو کہ ان کے چہرے ،گردن اور چھاتی پر لگے اوروہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ شہید مرحوم اپنے علاقہ میں جانے پہچانے اور ہردلعزیز احمدی تھے۔ قریبی غیر از جماعت لوگوں سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ان کی عمر 50سال تھی۔ مرحوم نے پسماندگان میں والدین کے علاوہ اہلیہ محترمہ ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔