مکرم نور محمد صاحب پونچھی
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔
مکرم نور محمد صاحب پونچھی مکرم فضل احمد صاحب ضلع ہزارہ کشمیر کے بیٹے تھے اور درزی کا کام جانتے تھے۔ جنگ عظیم دوم میں فوج میں بھرتی ہوئی اور جنگ ختم ہونے پر فارغ کردیئے گئے۔ آپ کے بڑے بھائی مکرم شیر محمد صاحب پونچھی قادیان میں دفتر تحریک جدید میں مدد گار کارکن اور درویشان میں شامل تھے۔ تقسیم ملک کے بعد انہوں نے آپ کو بھی اپنے پاس بلالیا۔ مکرم نور محمد صاحب بھی11؍مئی 1948ء کو قادیان آکر درویشوں میں شریک ہو گئے۔ 1950ء میں جب دفاتر کی تنظیم نو ہوئی تو انہیں بھی بطور مددگار کارکن خدمت کا موقعہ ملا۔ فارغ وقت میں آپ ٹیلرنگ کرتے تھے۔ پونچھ میں آپ کی پہلی شادی ہوئی تھی جس سے علیحدگی عمل میں آچکی تھی۔ قادیان میں دوسری شادی 1970ء میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی عطا فرمایا۔
مکرم نور محمد صاحب کو ضیق النفس کا عارضہ لاحق تھا ۔ 12؍اکتوبر 1982ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔