مہدیٔ موعودؑ ! تیرے جاں نثاروں کو سلام – نظم
جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ مارچ 2011ء میں احمدی شہداء کے حوالہ سے مکرم سعید احمد کوکب ؔ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
مہدیٔ موعودؑ ! تیرے جاں نثاروں کو سلام
اُن شہیدوں ، مومنوں اور پیاروں کو سلام
راہِ حق میں زندگی ، اپنی وہ قرباں کرگئے
راہیٔ جنت ہوئے ، پورا وہ پیماں کرگئے
جان ، مال اور عزت دینے کو سب تیار تھے
زندگی بھر اس عہد کا کرتے رہے اظہار تھے
اِس جہاں کی ، اُس جہاں سے تو کوئی نسبت نہیں
مِل سکے ہر ایک کو ، ہر ایک کی قسمت نہیں
اُن کو مُردہ مت کہو ، جن کو شہادت ہے ملی
دائمی ہے زندگی ، اُن کو شہادت سے ملی
سر پہ اُن کے نُور کی چادر رہے ، تیری سدا
رحمتیں اور برکتیں ہر آں رہیں ، تیری خدا