مہدی کی صداقت کا – محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
مہدی کی صداقت کا
عاشق تھا خلافت کا
عالم تھا ۔ مناظر تھا
دریا تھا فصاحت کا
تاریخ نویسی میں
انداز قیامت کا
وہ مرد جواں ہمت
سادہ تھا طبیعت کا
ہونٹوں پہ نہ تھا اس کے
کوئی حرف شکایت کا
آیا رہِ ہستی میں
کوئی لمحہ نہ غفلت کا