مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اگست 2007ء میں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں
مہمان میزبان سبھی خوش نصیب ہیں
اِک عالمِ سرور میں کٹتے ہیں رات دن
دنیا سے دُور ہٹ کے خدا کے قریب ہیں
سب سچے احمدی ہیں خدا کے حصار میں
آفات گو شدید ہیں بے حد مہیب ہیں
’دل دے کے ہم نے ان کی محبت کو پالیا‘
دل کے معاملات عجیب و غریب ہیں