میان شور و شر موجود ہوں مَیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اکتوبر 2011ء میں مکرم حمیدالمحامد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
میان شور و شر موجود ہوں مَیں
ابھی بہر سفر موجود ہوں مَیں
مرے ہونے نہ ہونے سے تجھے کیا
مگر اے بے خبر موجود ہوں مَیں
نہ ہوتا مَیں تو کچھ حیرت نہ ہوتی
مگر اے ہمسفر موجود ہوں مَیں
بہت دن ہو گئے ہیں جیتے جیتے
حیات مختصر موجود ہوں مَیں
بپا یادوں میں ہنگامے بہت ہیں
اے ہنگامِ سحر موجود ہوں مَیں
زمانہ سے ہو حد درجہ ہراساں
مگر اتنا نہ ڈر موجود ہوں مَیں