میجر جنرل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ اپریل 1996ء کی ایک خبر کے مطابق میجر جنرل (ر) ڈاکٹر نسیم احمد صاحب ہلال امتیاز (ملٹری) 9 ؍اپریل 1996ء کو 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے۔ انّاللّہ و انّا الیہ راجعون۔
آپ پاک فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ماہر امراض چشم تھے۔ اس وقت الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی میں چیف کنسلٹنٹ کے طور پر خدمت سرانجام دے رہے تھے۔ بہت منکسرالمزاج اور اپنے کام میں غیرمعمولی صلاحیت کے حامل تھے۔
12؍ مارچ 1996ء کو پشاور میں منعقدہ بین الاقومی ماہرین امراض چشم کی کانفرنس میں آپ کی نمایاں قابلیت پر صدرپاکستان کی طرف سے آپ کو ایوارڈ اور ’’ڈاکٹر رمضان علی سید گولڈ میڈل‘‘ دیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال ایک ماہر امراض چشم کو دیا جاتا ہے۔
آپ کو غانا میں فری آئی کیمپ لگا کر غیرمعمولی خدمت کی توفیق بھی ملی۔ جلسہ سالانہ برطانیہ 1995ء کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے کام کو سراہتے ہوئے نہایت محبت سے آپ کا ذکر فرمایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں