میں تُجھ سے مانگتی ہوں – نظم
لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ خدیجہ سلطانہ صاحبہ کی کے حمدیہ کلام میں سے انتخاب پیش ہے:
میں تُجھ سے مانگتی ہوں
تُو ہی مرا خُدا ہے
سب کچھ ہی دیکھ ڈالا
تُجھ سا نہ کچھ مِلا ہے
تُو ہے فقط ہے تُو ہی
باقی تو سب فنا ہے
جو تیرا جام پی لے
زندہ وہی ہؤا ہے
کیسے تجھے سمیٹوں
چرچا ہی جابجا ہے
تیرے عشق نے اے جاناں
بے خود سا کر دیا ہے
مجھے اپنے من میں کر لے
اتنی سی التجا ہے