نبوت کا تتمہ ہے خلافت – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 16؍اکتوبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالعزیز منگلا صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
نبوت کا تتمہ ہے خلافت
دل و جاں کا سہارا ہے خلافت
خلافت باعث تمکینِ دیں ہے
خلافت حامل فتحِ مبیں ہے
خلافت ایک لعلِ بے بہا ہے
مریضوں کا یہ پیغام شفا ہے
خلافت باعث تسکینِ جاں ہے
محبت کا یہ بحرِ بیکراں ہے