نبیؐ کے صحابہؓ کا ثانی کہاں ہے
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء کی زینت مکرم فیض چنگوی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:-
نبیؐ کے صحابہؓ کا ثانی کہاں ہے
زمینی ہو یا آسمانی، کہاں ہے؟
ارادے جواں اور تڑپ غیرفانی
یہ دیں کے لئے جانفشانی کہاں ہے
دلوں میں حقیقت کی مشعل فروزاں
لبوں پہ یہ حق ترجمانی کہاں ہے؟
بیاں کرسکے فیض ان کے فضائل
زبان و قلم میں روانی کہاں ہے؟