نغمۂ جانفزا خلافت ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍فروری 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم ’’نور کی ردا‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
نغمۂ جانفزا خلافت ہے
سلسلہ نور کا خلافت ہے
کون اب آسماں سے اُترے گا
اب تو رب کی رضا خلافت ہے
جس سے ہر سمت روشنی پھیلی
نور کی وہ ردا خلافت ہے
زخم سارے ہی مندمل کر دے
اک مکمل دوا خلافت ہے
شُکر واجب ہے اُس کا ہر لمحہ
نعمت بے بہا خلافت ہے