نور دیں صدیقِ ثانی پیکرِ صدق و صفا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری2008ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے حوالہ سے کہی گئی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

نور دیں صدیقِ ثانی پیکرِ صدق و صفا
ارفع و اعلیٰ وہ رکھتا تھا توکل کا مقام
وقف رکھا مال و جاں کو بہرِ دینِ مصطفیؐ
چھوڑ کر گھر بار سارا چن لیا دارالمسیح
ایک لمحہ کے لئے چھوڑی نہ پھر راہِ وفا
اہلِ دانش بحرِ حکمت واقفِ دیر و حرم
خدمتِ قرآن و ملت زندگی کا مدعا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/I9ZzZ]

اپنا تبصرہ بھیجیں