نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2000ء میں شامل اشاعت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس بیگم کے ایک طویل منظوم کلام سے دو بند ہدیۂ قارئین ہیں:

نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے
کہ دل کا چین اور ذہن کا نکھار چاہئے
تری رضا ہی چاہئے، ترا ہی پیار چاہئے
مجھے سکون چاہئے، مجھے قرار چاہئے

ہے التجا مجھے تُو پُرسکون سی حیات دے
ہر اِک طرح قیدِ فکر سے ہمیں نجات دے
تجھے تو لفظِ کُن ہی میرے کردگار چاہئے
مجھے سکون چاہئے، مجھے قرار چاہئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں