نیوٹن اور عیسائی عقائد
مشہور سائنسدان نیوٹن کی زندگی سے متعلقR.S.Westfallنے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیو ٹن کو عالم عیسائیت کے مروجہ عقائد سے اختلاف تھا۔ چنانچہ صفحہ 121پر لکھا ہے:
’’نیوٹن کے مذہبی مطالعہ کا پہلا نتیجہ یہ تھا کہ وہ حضرت عیسیٰ ؑکے خدائی درجہ اور تثلیث کے مسیحی عقیدہ کی صداقت کے متعلق شک میں مبتلا تھا‘‘۔
پھر صفحہ124پر درج ہے کہ:
’’نیوٹن کی نظر میں حضرت عیسیٰ ؑکو خدا مان کر عبادت کرنا شرک میں داخل تھا اور اس کو وہ بنیادی گناہ سمجھتا تھا‘‘۔
نیوٹن نے حضرت عیسیٰؑ کی آمد ثانی کے بارہ میں بھی غور کیا تھا اور بائبل کے مطالعہ سے جو نظریہ قائم کیا تھااس کے مطابق تاریخی ترتیب کے اعتبار سے انیسویں صدی کا آخری حصہ ہی آمدثانی کا قریب ترین زمانہ بنتا ہے(صفحہ129)
محترم پروفیسرصالح محمدالہ دین صاحب کا نیوٹن کے عقائد سے متعلق ایک تفصیلی مضمون کا کچھ حصہ ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینڈا ، اکتوبرونومبر 1996ء میں ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان یکم اگست 1996ء سے منقول ہے۔