وادیٔ بطحا سے نکلا اِک کریم ابن کریم – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وادیٔ بطحا سے نکلا اِک کریم ابن کریم
شاہکارِ دستِ قدرت نعمتِ ربِّ رحیم
ہیں زمین و آسماں شاہد کہ ہے اس کا وجود
ہر دو عالم پر خدا کا ایک احسانِ عظیم
حسن و احساں میں ہے جس کی ذات بحرِ بے کنار
جاری و ساری ہے اس کا تا ابد فیضِ عمیم
عرش کے مالک نے اس کو عرش کا مہماں کیا
سینۂ صافی میں اس کے رکھ دیا عرشِ عظیم