وعدہ اس کا وفا مدام ہوا – نظم
ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
وعدہ اس کا وفا مدام ہوا
پھر عطا ہم کو اک امام ہوا
نقش میں نقش ہوگیا زنجیر
حسن ہی حسن کا مقام ہوا
گردشیں اب غلام ہیں اس کی
جو کوئی آپ کا غلام ہوا
اس قدر روشنی تھی چہرے پر
ماہ کیا مہر بھی تمام ہوا