وعدہ خلافی کے گناہ سے بچانا
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون 2006ء میں حضرت مولانا ظہور الدین اکمل صاحبؓ کا بیان فرمودہ یہ واقعہ شائع ہوا ہے کہ عبد اللہ جان پشاوری ٹیلر ماسٹر نہایت عمدہ سلائی کرتا تھا مگر اس کی عادت تھی کہ کپڑا بہت دیر سے حتیٰ کہ بعض دفعہ چھ چھ ماہ بعد سی کر دیتا کیونکہ جم کر بیٹھنے کا عادی نہ تھا۔ میں نے ایک بار دیکھا کہ حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ ماہ جون میں گرم کپڑا اپنے کوٹ کے لئے اُسے دے رہے ہیں۔
میں نے کہا مولوی صاحب! ابھی تو چار پانچ ماہ موسم سرما میں باقی ہیں۔ فرمانے لگے میں اسے وعدہ خلافی کے گناہ سے بچانے کے لئے ایسا کر رہا ہوں۔