وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اپریل 2008 ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو
وہ کھینچ لایا ہے خلوتوں سے بنایا جس نے امام تجھ کو
چمن میں ہے اب بہار تجھ سے ، کلی کلی کا خمار تجھ سے
فغاں کے موسم چلے گئے ہیں نسیم نصرت سلام تجھ کو
یہاں تو دن کو بھی تیرے چرچے یہاں تو شب کو بھی تیری باتیں
لکھوں میں خورشید رُخ کو تیرے کہوں میں ماہِ تمام تجھ کو
مسیح موعود کا مبارک لہو ہے تیری رگوں کی زینت
میں یار کے رنگ ہی میں پاتا ہوں سر سے پا تک تمام تجھ کو