وہ خلافت کے مطیع تھے اور سلطان نصیر … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 20؍مئی 2024ء)
روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ 13؍ستمبر2014ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو مکرم عبدالوہاب آدم صاحب کی وفات کے حوالے سے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وہ خلافت کے مطیع تھے اور سلطان نصیر
مہدیٔ موعود کے عاشق تھے اور ادنیٰ غلام
دین و دنیا میں خدا نے تجھ کو رتبہ تھا دیا
پیارے افریقہ کے آدم تم کو ہے میرا سلام
مسکراہٹ تیرے چہرے پر سدا روشن رہی
فیض پاتا تھا تری الفت سے ہر اِک خاص و عام
ہے دعا مومنؔ کی یا رب! اُس کو جنت کر عطا
اپنے پیاروں میں اُسے دینا سدا اعلیٰ مقام