وہ شخص جس کے لئے ساری کائنات بنی – نعت
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
وہ شخص جس کے لئے ساری کائنات بنی
جب اس کو ڈھونڈنے نکلے تو اپنی بات بنی
ہر اِک یقین کی صورت ہر ایک وہم و گماں
اسی کی ذات تھی ذاتِ تجلّیات بنی
فنا کا راز بھی افشاء مگر تمہی نے کیا
وگرنہ ہستی تو اپنی تھی بے ثبات بنی
اک اضطرابِ محبت اِک اضطرارِ جنوں
پھر ایک چشمۂ کوثر بصد فرات بنی