وہ شخص محبت کا وہ یار طریقت کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22مئی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم سید مبارک علی صاحب کے کلام بعنوان ’’میرا امام‘‘ میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
وہ شخص محبت کا وہ یار طریقت کا
ہر رنگ نصیحت ہے ہر گام پہ کام اس کا
وہ طرز بیاں اس کا ہر دل میں اتر جائے
ہر گھر میں سنا جائے وہ حسن کلام اس کا
وہ دست دعا اس کا وہ دست سخا اس کا
جو دست شفا آئے ہر درد میں کام اس کا
اک رنگ جلالی ہے اک رنگ جمالی ہے
ہر رنگ مثالی ہے اونچا رہے نام اس کا
ہر بات میں اعلیٰ ہے ہر وصف نرالا ہے
بالا ہے مقام اس کا عاجز ہے غلام اس کا