وہ پاک و ذکی رحمت و قربت کا نشاں تھا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2006ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی گئی مکرم طارق بشیر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وہ پاک و ذکی رحمت و قربت کا نشاں تھا
شیریں تھا سخن اس کا تو پُرسوز بیاں تھا
تھا فضل خداوند کی تصویر سراپا
ہر جہت سے تھا حسن کی توقیر سراپا
سچ ہے کہ وہ دنیا کے حسینوں کا حسیں تھا
پیکر تھا فطانت کا گرانقدر ذہیں تھا