وہ پیارے جو اپنے ہی خوں میں نہائے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 2جون 2010ء میں شائع ہونے والی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نظم میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
وہ پیارے جو اپنے ہی خوں میں نہائے
بہت خوں رلایا بہت یاد آئے
ہے جانا تو سب کو ہے اک دن وہاں پر
ہے خوش بخت جو سرخ رو ہو کے جائے
بلاوا انہیں آ گیا آسماں سے
وہ قربان گاہ میں نہا دھو کے آئے
نہیں کہنا مردہ وہ زندہ ہیں برحق
انہیں مل گئے اپنے رازق کے سائے
گرا ارضِ کابل پہ خونِ شہیداں
وہاں اک صدی سے بھلے دن نہ آئے
خدایا فتوحات ایسی دکھا دے
ہر اک پونچھ لے آنسو اور مسکرائے