ٹیکنیکل میگزین 97-1996ء

احمدی آرکیٹیکٹس و انجینئرز کی عالمی ایسوسی ایشن کا انگریزی مجلہ ہمیں موصول ہوا ہے جس میں ماحولیات کی حفاظت ، انٹرنیٹ ، انقلابی معلومات اور معاشرہ ، مصفّا پانی کی فراہمی ، الیکٹریکل توانائی کی بچت ، بندرگاہوں کی منصوبہ بندی وغیرہ سے متعلق مضامین شاملِ اشاعت ہیں۔ ایسوسی ایشن کی کارگزاری رپورٹس ، سائنسی اہم خبریں ، عمدہ کتب کی تفصیل اور دیگر فنی مضامین کے علاوہ اعصابی تناؤ کے متعلق مختصر مضمون بھی شائع ہوا ہے۔ نیز ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ کی صد سالہ جوبلی کے حوالہ سے شائع شدہ دو مضامین میں سے ایک جدید طبیعاتی سائنس کے متعلق ہے۔ پس یہ دیدہ زیب مجلہ مذہبی اور سائنسی مضامین کا خوبصورت مرقع ہے اور سائنسی مضامین سے دلچسپی رکھنے والوں کے مطالعہ کیلئے یقینا بہت عمدہ پیشکش ہے۔
ہمارا یہ لکھنا بھی بے موقع نہ ہو گا کہ اگر دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے احمدی آرکیٹیکٹس اور انجینئرز نہ صرف ایسوسی ایشن کے مجلہ جات سے مستفیض ہوں بلکہ اپنے بیش قیمت معلوماتی مضامین بھی اشاعت کے لئے ارسال کریں نیز احمدی تجارتی ادارے اگر اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے بھی اس میگزین کے صفحات کو ذریعہ بنائیں تو ایسی مفید اشاعتوں کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن سے رابطہ کا پتہ درج ذیل ہے:-
Mr Iftikhar A Qureshi, Chairman IAAAE, Tehrik-i-Jadad, Rabwah

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں