پاکستان کے ہونہار احمدی فرزند – مکرم قمر اجنالوی صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی گولڈن جوبلی اشاعت میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بہت سے احمدیوں کی وطن کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ہے جن میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب، جنرل ڈاکٹر محمودالحسن صاحب (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز ملٹری)، ڈاکٹر قاضی محمد بشیر صاحب (ستارہ امتیاز)، میجر جنرل نسیم احمد صاحب (جنہوں نے شاہ فیصل کی آنکھوں کا بھی آپریشن کیا) اور پاکستان کے سینئر ماہرِ تعلیم محترم قاضی محمد اسلم صاحب شامل ہیں۔ ذیل میں چند ایسے احمدیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں تفصیلی مضمون پیش نہیں کیا گیا۔
برصغیر کے منفرد اور ممتاز شاعر، صاحب طرز ادیب، ناول نگار، صحافی جناب عبدالستار المعروف قمر اجنالوی جولائی 1919ء میں اجنالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 30 سے زیادہ ضخیم اور معرکہ الآراء ناول تخلیق کئے۔ تاریخی ناول نگاری میں ممتاز مقام پایا۔ کئی روزناموں کے مدیر رہے۔1980ء میں آپ کے نعتیہ قصیدے بنام ’’خیرالانام‘‘ نے بیحد شہرت حاصل کی۔ 30؍مئی 1993ء کو جرمنی میں وفات پائی جہاں آپ ایک کتاب کی تیاری کے سلسلے میں مقیم تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں