پاکستان کے ہونہار احمدی فرزند – ڈاکٹر میر مشتاق احمد صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی گولڈن جوبلی اشاعت میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بہت سے احمدیوں کی وطن کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ہے جن میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب، جنرل ڈاکٹر محمودالحسن صاحب (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز ملٹری)، ڈاکٹر قاضی محمد بشیر صاحب (ستارہ امتیاز)، میجر جنرل نسیم احمد صاحب (جنہوں نے شاہ فیصل کی آنکھوں کا بھی آپریشن کیا) اور پاکستان کے سینئر ماہرِ تعلیم محترم قاضی محمد اسلم صاحب شامل ہیں۔ ذیل میں چند ایسے احمدیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں تفصیلی مضمون پیش نہیں کیا گیا۔
10؍جولائی 1994ء کو صدرِ پاکستان نے پاکستان انجنئیر کانگریس کے سابق صدر ڈاکٹر میر مشتاق احمد صاحب کو1994ء کے سمپوزیم کیلئے بہترین ٹیکنیکل پیپر تحریر کرنے پر بعد از وفات مبشر حسن گولڈ میڈل سے نوازا۔ قبل ازیں بھی آپ بہترین مقالہ جات لکھنے پر 5 گولڈ میڈل حاصل کرچکے تھے۔ اس کے علاوہ 1990ء میں پاکستان اکیڈمی آف سائنس نے واٹر مینیجمنٹ کے موضوع پر آپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے گولڈ میڈل پیش کیا تھا اور حکومت پاکستان نے 1965ء میں آپ کو ستارہ خدمت سے بھی نوازا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
0

اپنا تبصرہ بھیجیں