پل میں ٹوٹا حجاب اشکوں کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ17نومبر2008 ء میں مکرم انور ندیمؔ علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
پل میں ٹوٹا حجاب اشکوں کا
ایک دریا ہے ، آب اشکوں کا
باریابی کا اذن ملنے تک
بند کرنا نہ باب اشکوں کا
آگ نمرود کی ، مقابل ہے
چشمِ پُرنم ، سحاب اشکوں کا
نام اپنے ہی کیوں لکھا تم نے
زندگی! انتساب اشکوں کا