پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – جماعت احمدیہ بھارت کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات
مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب اپنے مضمون میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آزادی کے بعد 16؍فروری 1949ء کو از سر نو تعلیم الاسلام ہائی سکول کا اجراء 3 طلبہ سے ہوا۔ اِس وقت 292 بچے اور 15؍اساتذہ اس ادارہ سے منسلک ہیں۔ 1952ء میں نصرت گرلز سکول کا دوبارہ آغاز ہوگیا جبکہ نصرت گرلز کالج کا آغاز یکم اکتوبر 1987ء کو ہوا۔ تقسیم ملک کے بعد حالات درست ہونے پر مدرسہ احمدیہ کی پہلی کلاس 4 طلبہ سے شروع کی گئی تھی۔ 1990ء میں مدرسۃ المعلمین کا آغاز بھی ہوگیا۔
قادیان کے علاوہ بھارت میں کئی مقامات پر ہمارے سکول قائم ہیں۔ 1992ء میں کیرلہ میں چار سکول قائم کئے گئے، آسام میں 1991ء میں ایک سکول جاری ہوا۔کشمیر میں چھ سکول قائم ہیں اور بھرت پور اور سلوری گھاٹ میں بھی سکول جاری ہیں۔
بھارت کے 20 شہروں میں احمدیہ لائبریریاں قائم ہیں اور مرکزی لائبریری قادیان میں مختلف علوم پر 50 ہزار سے زیادہ کتب موجود ہیں۔