پکاروں تجھے یہ اجازت نہیں ہے – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ نومبرودسمبر 2011ء میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
پکاروں تجھے یہ اجازت نہیں ہے
کوئی اس سے بڑھ کے تو ذلّت نہیں ہے
مرے قصۂ دل سے واقف نہیں تم؟
مجھے سب سے کہنے کی عادت نہیں ہے
سجاتی تو ہوں مسکراہٹ لبوں پر
مگر غم چھپانے کی طاقت نہیں ہے
دلِ ناتواں ! طنز کچھ ہنس کے سہہ لے
کہ اتنی بھی کیا تجھ میں وسعت نہیں ہے؟
مدینے کی گلیوں کو جانا ہے اب تو
مجھے گھر کو جانے کی فرصت نہیں ہے
نہیں دنیا والوں نے عظمتؔ کو جانا
یہ نادان ہو ، بے مروّت نہیں ہے