پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم مبارک احمد عابدؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے
ہم ہیں کہ ہمیں ربط ہے اس شمع وفا سے
بچھتے ہی چلے جاتے ہیں دل راہوں میں اس کی
دیوانے بندھے جاتے ہیں اک ایک ادا سے
جب چاہو کرو تجربہ تاثیر کا اس کی
دنیا ہی بدل جاتی ہے اِک اس کی دعا سے
آنگن ہیں اسی نور سے پُرنُور ہمارے
یہ جان یہ دل اس سے ہیں مسرور ہمارے