روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
چاک داماں سیے نہیں ہوتے
اتنے احساں کیے نہیں ہوتے
ہے نظر میں سدا وہ مست نظر
ہم کبھی بے پیے نہیں ہوتے
کتنی سیدھی ہے راہ صدق و وفا
صدق میں زاویے نہیں ہوتے
Related